خوف اور امیدکے بارے میں

انسان‘ انسانوں کے ڈر سے مفلوج ہو جاتا ہے۔ان کے مفلوج ہاتھوں کو دیکھ کر ان سے کسی چیز کی توقع کرنا اکثر سکوتِ خیال اور نا امیدی کا سبب بن جاتا ہے۔ کسی سے نہ ڈرنے کا ایک ہی علاج ہے۔اور وہ ہے اس ذات سے ڈرنا جس کی طرف ہر انسان رجوع کرتا ہے۔ نا امیدی میں کبھی نہ پھنسنے کی راہ بھی یہی ہے کہ انسان اُس ذات پر اعتماد کرے جو دائمی طورپر طاقتور ہے اور وعدہ پورا کرنے کی قوّت رکھتی ہے۔