زبان کے بارے میں

انسان کو رحمتِ لامتناہی کے عطا کردہ سب سے بڑے انعامات میں سے ایک انعام زبان ہے۔ اسی سے انسان انسانیت کے گن گاتاہے‘ اسی سے علوم سیکھتا ہے‘ اور اسی سے آنے والی نسلوں کے ہمراہ زندگی گزارتا ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ زبان کوخراب کر کے اسے پرندوں کی زبان میں تبدیل کرنے والوں کو اس بات کا علم ہے یا نہیں کہ ان کی یہ خیانت کتنی بڑی خیانت ہے۔