نتیجہ اور انجام

اِبتداءکا شورشرابا اور اکڑ اہم نہیں ہوتی ‘نتیجے میں ہاتھ آنے والا پھل کا خوشہ اہم ہوتا ہے۔

* * * * *

جن کاموں کے انجام کے بارے میں سوچ بچار کیے بغیر ہی فیصلے کر لیے جاتے ہیں اکثر اوقات اُن کی عاقبت ندامت ہوتی ہے۔

* * * * *

مرغیوں کے دڑ بے کی رکھوالی کا کام لومڑیوں کو نہیں سونپا جاتا۔!

* * * * *

اگرآج کے شہد اور بالائی کل تمہارے لیے نمک مرچ پھانکنے کا سبب بنیں تو وہ زہر سے زیادہ کڑوے ہوتے ہیں ۔

* * * * *

انجام کے بعد کی خوشی صحیح معنوں میں خوشی ہوتی ہے۔

* * * * *

بہت سی چیزیں جو ضرر رساں سمجھی جاتی ہیں ‘ نتیجے کے اعتبار سے فائدہ مند ہوتی ہیں ۔ اور بہت سی چیزیں جو فائدہ مند سمجھی جاتی ہیں وہ ضرر رساں ہوتی ہیں ۔

* * * * *

تنگ آ جانے کا آخری مرحلہ وہ ہوتا ہے جب انسان سب کچھ گنوا کر آرام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔