فانی ہونا

دل کی دھک دھک کی آوازیں ‘ پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہونے والے موت کے راگ کی بندش کی سرسراہٹ ہیں ۔

* * * * *

یہ تو تقریباَ ہر شخص جانتا ہے کہ قیامت قریب آ چکی ہے۔ مگرنہ معلوم کتنے لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ قیامت کا ایک حصّہ ہرروز بپا ہوتا رہتاہے۔۔۔!

* * * * *

اگر نوجوانوں کو پہلے سے ہی احساس ہوتا کہ اُن کی جوانی اور خوبصورتی کے گزر جانے کے بعد اُن کی قدرو قیمت کس قدر گِر جائے گی تو وہ ضرور ابدی جوانی اور خوبصورتی کی راہوں کی تلاش پر مسلسل تحقیق کرتے رہتے۔

* * * * *

بے شمار چیزیں ایسی ہیں جو انسان کی نظروں میں نہایت قیمتی ہیں اور جو اُس کے ساتھ ہی مرکر ختم ہو جاتی ہیں ۔ مگر اس کے پیش کردہ مفید کام اور مفید خیالات اُس کے مزار میں داخل ہونے کے بعد بھی ابد تک زندہ اور باقی رہتے ہیں ۔۔۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔