نعمت اور شعورِ نعمت

اللہ نے انسانوں کو ان گنت نعمتوں سے نوازا ہے۔اِن بڑی بڑی نعمتوں میں سب سے بڑی ایک نعمت اِن تمام نعمتوں کے شعور کی نعمت ہے۔

* * * * *

صحت‘ صحتمند لوگو ں کے بدن پر پہنے ہوئے اطلسی لباس کی طرح ایک ایسی قیمتی نعمت ہے کہ جس کا احساس صرف بیماروں کو ہوتا ہے۔

اللہ کی انسان کو عطا کی ہوئی سب سے بڑی نعمت ایمان کی نعمت ہے۔اس بڑی نعمت کا شکر اللہ کے خلاف بغاوت نہ کرنے سے ادا ہوتا ہے۔

* * * * *

ہر نعمت کے بدلے میں اُسی نعمت سے ملتی جُلتی چیز سے شکر ادا کیا جائے تو وہ قدر شناسی کی علامت ہے۔

* * * * *

جاہل اکثر خوشی اور بہبود میں ہوتا ہے جبکہ اربابِ حکمت مادّی طور پر بدبختی کی زندگی گزارتے ہیں ۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دُنیاوی نعمتیں انسان کی ذاتی قدرو قیمت کے مطابق نہیں مِلتیں ۔

* * * * *

اشیاءکی قیمت جاننا نہیں ‘ ان کی قدر جاننا اہم ہے۔

* * * * *

اللہ تعالی کے احسانات اُس کی اپنی بڑائی کے حساب سے عطا کئے جاتے ہیں ۔ اور وہ چاہتا ہے کہ اُس کا شکر نعمت پانے والوں کی قامت کے مطابق ہو۔

* * * * *

وہ نعمت جو انسان کو اللہ سے دور کر د ے وہ سب سے بڑی مصیبت ہوتی ہے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔