پردیسی

پردیسی وہ نہیں ہوتاجو اپنے وطن اور گھربار سے دور‘اپنے دوستوں اور اقرباءسے جدا ہوتا ہے۔ پردیسی ایک ایسے انسان کو کہتے ہیں جس کے حال چال کی پہچان اُس معاشرے اور ماحول کے لحاظ سے نہیں کی جا سکتی جہاں وہ رہائش پذیر ہو ۔ وہ دوسرے معاشرے کے لوگوں کی خا طر اپنے بلند آئیڈیل‘ سوچ اور لذتوں کی قربانی دیتاہے‘ مختلف مفادات والے گروہوں سے اختلافات کے باعث بار بار اُن سے غیر معمولی ہمت اور عزم کے ساتھ ٹکراتا ہے‘ اپنے رہائشی ماحول کے لوگوں کی طرف سے بےگانہ سمجھا جاتا ہے اوراُس پر اِس وجہ سے تنقید کی جاتی ہے۔ اوروہ اپنے طرزِ عمل کے باعث ایک عجیب و غریب انسان سمجھا جاتا ہے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔