خیروشرّ

نیکی کے کام کرنا‘ دین اور عقل کی نظر میں فرض ہے اور ضمیر کی نظر میں ایک قابلِ قدر حرکت۔ جہاں تک نیکی کے کام نہ کرنے کا تعلق ہے‘ یہ دین میں گناہ ہے‘ عقل کی نگاہوں میں اخلاق کی سطح سے پستگی ہے‘ اور ضمیر کی نظروں میں مادر پدر آزاد ہونے کی نشانی ہے۔ نیکی بعض حالات میں بے فائدہ‘بلکہ کسی حد تک نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے مگر بدی میں ہرگز تبدیل نہیں ہو سکتی۔بدی نیکی کا سو فیصد اُلٹ ہے۔۔۔۔۔