صبر

صبر دردوں کو دور کرنے والی کڑوی بُوٹی کی طرح ہے۔یہ انسان کی جان کو جلاتا بھی ہے اور اِس کا علاج بھی کرتا ہے۔

* * * * *

ہر مشکل کے پیٹ میں آسانی کا جرثومہ بھی ہوتا ہے مگر مدتِ حمل کا صبر سے انتظار کرنا بھی لازم ہے۔

* * * * *

صبروثبات اور کامیابی ایک دوسرے سے مختلف دکھائی دیتے ہیں مگر دونوں جڑواں بچے ہیں ۔

* * * * *

دریا قطروں سے معرضِ وجود میں آتے ہیں مگر قطروں کے دریا بننے کے لیے درکار وقت کو کم کرنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے۔۔۔۔

* * * * *

تمنا کے پورا ہونے کی بہترین راہ صبرواطمینان

* * * * *

جلدباز کے کھلیان میں جس شے کی بہتات ہوتی ہے وہ ہے غلطی۔

* * * * *

چوٹیوں کا راستہ وادیوں سے شروع ہوتا ہے مگر صرف صبر کرنے والوں کے لیے ۔۔۔۔

* * * * *

اگر کسی چیز کی ابتداءزہر اور انتہا شربت و شکر ہے تو وہ صبر ہے۔

* * * * *

حوادث کے مقابلے میں مثبت طرزِ عمل کا نام صبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا رسیدہ لوگ صبر کا وقت آنے سے پہلے صبر خواہش کرنے کو ناپسند گردانتے ہیں ۔