ظاہر اور باطن کی عالمگیر حیثیت

دنیا کی اصلاح کے لیے کمربستہ ہونے والوں کو چاہئیے کہ وہ پہلے اپنی اصلاح کرےں ۔جی ہاں ‘ اُنہیں چائیے کہ پہلے اپنے باطن کو کینے‘ نفرت اور حسد سے‘ اور اپنے ظاہر کو ہر طرح کے نامناسب طرزِ عمل سے پاک کریں تاکہ وہ اپنے اِرد گِرد کے لوگوں کےلیے مثال بن سکیں ۔ وہ لوگ جو اپنے باطن کو کنٹرول نہیں کر سکتے‘اپنے نفس سے نبردآزما نہیں ہو سکتے‘اپنے عالمِ احساسات کو فتح نہیں کر سکتے‘ وہ اپنے اِرد گِرد کے لوگوں کو جوپیغام دیں گے وہ خواہ کتنے ہی تابدار کیوں نہ ہوں ‘ لوگوں کی روحوں میں پہچان نہیں جگا سکیں گے‘ اور اگر جگا بھی لیتے ہیں تو اُس میں دائمی تاثر پیدا نہیں کر سکیں گے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔