طفلانہ روحوں والے

بزرگوں کی ہم پر عنایات او ر توجہ ہماری ضرورت ہے۔ اِنہیں اُن کی عظمت کی علامت سمجھنا اور پھر اِس غرض سے کہ ہم پر وہ عنایات جاری رہیں بزرگوں کے ساتھ با ادب اور با عزت سلوک کو ہاتھ سے نہ چھوڑنا اور لا اُبالی پن سے بچنا ہم پر لازم ہے تاکہ ہم لاڈ پیار میں ڈوب کرشرارتی انسان نہ بن جائیں ۔حیف ہے اُن بچگانہ روحوں والے سر پھروں پرجو بزرگوں کی طرف سے کی جانے والی عنایات کاسُوئے استعمال کرتے ہیں ۔