عمدہ‘ بہت عمدہ

زندگی ایک ربّانی نعمت ہے۔ اس سے بھی بڑی نعمت اُدھار کے بغیر زندگی گزارنا ہے۔

* * * * *

سب سے خوش قسمت انسان وہ ہوتا ہے جِس کی عمر اور گناہ سب سے کم ہوں ۔ اُس سے بھی زیادہ بختاور وہ شخص ہوتاہے جو گناہوں کے مقابلے میں اپنے آپ کو ہمیشہ روکے رکھتا ہے۔

* * * * *

ایسے انسان بھی ہوتے ہیں جو اپنے حساب سے وقت کو تراشتے ہیں ۔ اور ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں زندگی بھروقت ہی تراشتا رہتاہے۔

* * * * *

بڑھاپے کے دوران بڑھاپے میں مزید اضافہ کرنے والا سب سے بڑا درد بڑھاپے کا غم ہے۔

* * * * *

اندھیرے کے خلاف محاذ قائم کرنا اچھی بات ہے‘ مگر اس سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ اندھیرے کو گالی گلوچ دینے کی بجائے ایک مشعل جلا دی جائے خواہ وہ چھوٹی سی ہی ہو۔

* * * * *

نیکی خواہ تھوڑی سی ہی کیوں نہ ہو اگر لگاتار کی جائے تو اس نیکی سے زیادہ برکت وا لی ہوتی ہے جو زیادہ تو ہو مگر کبھی کبھی بند بھی کر دی جاتی ہو۔

* * * * *

حفظانِ صحت کے نام پر ایک قدم‘ علاج کے نام پر سو قدم اُٹھانے سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

ایک اکلوتا زندہ تھن ایک ہزار مردہ بھیڑوں سے بہتر اور زیادہ بابرکت ہوتاہے۔

* * * * *

عزت اور شرف مسلمان کے مُحمدی ہونے کا رہینِ منت ہے۔

* * * * *

ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایک چڑیا ہاتھ میں نہ ہونے والے کبوتر سے بہتر ہوتی ہے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔