مساجد اور ان کے فرائضِ منصبی

مساجد وہ سب سے نورانی مقامات ہیں جہاں بدترین دنوں میں بھی ایمان اور قرآن کے متعلق مسائل پر بحث مباحثے ہوتے ہیں ۔

* * * * *

مساجد ہر سطح کے مکاتب کی طرح کام کرنے والی علم وعرفان کے گہوارے ہیں ۔

* * * * *

مساجد وہ سماوی عمارتیں ہیں جن میں عبودیت کے ساتھ ساتھ نہایت جاندار طریقے سے ذکروفکر جاری رکھا جاتا ہے۔

* * * * *

مساجد ایک مخصوص دور میں مجلسِ مشاورت کے طور پراستعمال کی جاتی رہی ہیں جہاں اراکینِ ریاست مشاورت کیاکرتے تھے۔

* * * * *

عالمِ لا ہوتی کی خاطر کھولی گئی عباد ت گاہوں میں دنیاوی کاموں کا کرنا بھی روحوں کے فائدے کے لیے اسلوبِ بیان کے دوسرے تمام طریقوں سے برترہے ۔

* * * * *

ہر مسجد مومنوں کی زندگیوں میں نظم وضبط پیدا کرنے کے لحاظ سے ایک سماوی درس گاہ ہوتی ہے۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔