• صفحہ اول
  • خبریں
  • فتح اللہ گولن کو امن کے لئے خدمات کے اعتراف میں فلپائن میں اعزاز سے نوازا گیا

فتح اللہ گولن کو امن کے لئے خدمات کے اعتراف میں فلپائن میں اعزاز سے نوازا گیا

فتح اللہ گولن کو امن کے لئے خدمات کے اعتراف میں فلپائن میں اعزاز سے نوازا گیا

فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ نے ترک اسلامی سکالر فتح اللہ گولن کو ان کے فلاحی کاموں اور امن کے لیے حذمت تحریک کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی خدمات کے لیے خصوصی اعزازسے نوازا ہے۔فلپائن کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل لیونارڈو بی گریرو نے گوشت کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گولن کی تعلیمات سے متاثر حذمت تحریک کی سرگرمیوں پر ان کے شکرگزار ہیں۔ فلپائن کے ایوانِ صنعت و تجارت،ملک میں قائم ترک سکولوں اور جنرل سٹاف کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی تقریب فرسٹ آرمی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔

فلپائن کی افواج کے ایک سو سے زائد اعلیٰ افسران اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے ترک مہمان اس تقریب میں موجود تھے جن میں گریرو، گینڈا میری کمانڈ کرنل رامیرو مینویز اے رے، فاؤنڈیشن آف انٹرنیشنل ترکش سکولز کے ڈائریکٹر جنرل ملک گینجر پیسفک ڈائیلاگ فلپائن فاؤنڈیشن چیف فرحت کازکوندو، فلپائن کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ عرفان کارابولت اور وینڈیکا انفارمیشن ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر جنرل باکی کوران شامل تھے۔

فلپائنی کمانڈرز نے اپنی تقاریر میں کہا کہ انہیں اپنے ملک میں ترک کمیونٹی کے اقدامات پر خوشی محسوس ہوتی ہے اور انہوں نے گولن کی برداشت اور فلاحی کاموں کے لئے مثالی سوچ پر بھی زور دیا۔ کرنل برگوس نے بھی گولن کی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف گریرو نے تقریب کے بعد جہان نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گولن نہ صرف ہمارے لئے سخاوت کی علامت ہیں بلکہ وہ ترکی اور فلپائن کے ممالک کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں بھی مدد کررہے ہیں۔

ترک عالم اور مفکر گولن کو حال ہی میں جنوبی کوریا میں منعقدہ تقریب میں ان کی عالمی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے مینائی امن انعام سے نوازا گیاہے۔ گولن ایک ترک مسلمان سکالر ہیں کہ جو مختلف ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے لئے دی جانے والی تعلیمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان دنوں امریکہ میں مقیم اس عالم نے بہت سے ممالک میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام دنیا میں بین المذاہب اور بین التہذیبی سرگرمیوں کے لئے کوششیں کی ہیں۔ گولن ترکی زبان میں 50کے قریب کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے چند کتابیں بہت سی دیگر زبانوں میں شائع ہوچکی ہیں۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2025 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔