قیمتی انسان

انسانوں کے درمیان نہایت معمولی اشیاءکے بدلے خریدے جا سکنے والے سستے لوگوں کی طرح اتنے مہنگے لوگ بھی موجود ہیں جو دنیا بھر کے سونے اور جواہرات کے عوض بھی نہیں خریدے جا سکتے ۔قوموں کو بلندیوں پر پہنچانے والے بھی اس دوسری قسم کے لوگ ہی ہوتے ہیں ۔ مہنگے انسان بارش سے لدے بادلوں کی طرح ہمیشہ بلند آئیڈیل اور فضیلتوں سے لدے ہوتے ہیں ۔ اُنہیں شہرت حاصل ہو یا نہ ہو‘ جب وہ رخصت ہو جاتے ہیں تو اُن کے بعد وہ زمین جہاں سے ان کا گزر ہوا ہو ضرور سرسبزوشاداب ہوتی رہتی ہے۔۔۔

* * * * *

عُمر مختار نے اطالوی لوگوں سے کہا تھا:”میں مر رہا ہوں مگر ابد تک زندہ رہوں گا۔مگر تم موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاﺅ گے۔“مسلمان اپنی زندگی بڑے مہنگے داموں فروخت کرتا ہے۔وہ حیاتِ فانی دے کر حیاتِ ابدی لے لےتا ہے۔جہاں تک ہماری اس صحت کا تعلق ہے جو ہمیں دنیا سے باندھے رکھتی ہے‘ یعنی یہ چیز جسے صحت کہتے ہیں ‘ یہ چند روزہ خوبصورتی والے گلاب کی‘ پتی کی طرح ہے۔ گلاب کی پتی جب تک جاندار اور صحتمند ہوتی ہے توجہ اپنی طرف مبذول کراتی ہے مگر کُملا جائے تو اُس کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔

Pin It
  • Created on .
حقِ اشاعت © 2024 فتح اللہ گولن کی ويب سائٹ. تمام حقوق محفوظ ہیں۔
fgulen.com یہ فتح اللہ گولن. کی سرکاری ويب سائٹ ہے۔